کیا قیامت نہیں آۓ گی؟
لگتا ہے کہ ایمان کےبہت سے دعوٰی دار ایسے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ قیامت نہیں آءے گی۔ یہ لوگ روز جزا کے اندیشے سے بالکل بے پروا، ہر وہ بات کہتے اور لوگوں میں پھیلاتے ہیں، جن سے ان کی بیمار انا کی تسکین ہو سکے۔ ثبوت کے طور پر روزنامہ ایکسپریس میں ۲۰ اکتوبر ۲۰۰۹ کو شا ءع ہونے والے ایک آرٹیکل کا ایک پیرا گراف ملاحظہ کیجیے۔ غامدی استعارہ ہے خدمت قرآن کا، مگر چونکہ اس آرٹیکل نویس کو جاوید احمد غامدی کی بعض آرا سے شدید اختلاف ہے، اس لیے اب اس کے نزدیک روا ہے، کہ وہ قیامت کی جوابدہی کو بھلا کر، اپنے مخالف پر ہر وہ الزام لگا دے جو اس کے ذہن میں آءے۔