The Purposeless Road
لاہور میں جو سڑک نہر سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کو جاتی ہے، اس کا نام ہے شاہراہ نظریۂ پاکستان۔ نظریۂ پاکستان کیا ہے؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قیام پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ ہے۔ گویا اسلام ہی نظریۂ پاکستان ہے۔اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس سڑک کا نام گویا شاہراہ اسلام ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ہندوستان کے مسلامانوں کی تہذیب کے تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا۔اگر اس بات کو درست مانا جاءے تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ سڑک گویا شاہراہ مسلم تہذیب ہے۔کچھ اور لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ہندوستان کے مسلمانوں کے معاشی تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا۔ اگریہ بات درست مانی جاءے تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ سڑک دراصل شاہراہ معاشیات ہے۔ کچھ ایسے دانشور بھی ہیں، اور بکثرت ہیں، جن کا کہنا ہے کہ نظریۂ پاکستان کا کوءی وجود ہی نہیں ہے۔ پاکستان کسی نظریہ کی بنیاد پر نہیں بنا تھا۔ اگر یہ بات درست مانی جاءے تو اس کا مطلب ہوا کہ پاکسان بے مقصد قاءم کیا گیا تھا۔ لہذا یہ سڑک شاہراہ بے مقصدیت قرار پاءی۔
میرا مسءلہ یہ ہے کہ مجھے صبح کو گھر سے دفتر اور شام کو دفتر سے گھر جانے کے لیے اس سڑک سے گزرنا ہوتا ہے۔مگر صبح و شام ایسی بے مقصد سڑک سے گزرنا میرے اندر احساس جرم پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ کیونکہ بے مقصد سفر اور بے مقصد زندگی میری نظر میں بہرحال جرم ہے۔ کوءی ہے جو مجھےشاہراہ بے مقصدیت یا دیگر الفاظ میں صبح شام کے اس احساس جرم سے نجات دلا سکے؟

Comments
Post a Comment