پاکستان کے تعلیمی نظام کی ایک بڑی ناکامی
پاکستان کے تعلیمی نظام کی بڑی ناکامی یہ ہے کہ بجاءے معاشرے سے جہالت دور کرنے کے، اس نے جہالت کو ڈگریاں اور سندیں دینی شروع کر رکھی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں زوال کی شرح میں جو تیزی آءی ہے، اس کی ایک وجہ "تعلیم" کی شرح میں اضافہ بھی ہے۔ چونکہ ہمارا تعلیم نظام جہلا کو سندیں اور ڈگریاں تھما کر معاشرے میں بھیج رہا ہے اس لیے جہالت ہی معاشرے کی قدر بنتی جا رہی ہے۔ اجڈ پن، بد تہذیبی، گھٹیا پن اور گنوار پن، یہی ہمارے معاشرے کا طرزِ زندگی بن گیا ہے۔
Comments
Post a Comment